کراچی: متحدہ عرب امارات کے جہازوں ابو دہبی اور الفطیسی نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر اعلیٰ حکامن اور یو اے ای سفارتی عملے نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جہازوں نے پیر کے روز کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی حکام نے جہازوں کو خوش آمدید کہا۔
سپریم کورٹ میں تین نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری
ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کا مقصد پاک عرب امارات بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا۔ دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقیں بھی منعقد کی جائیں گی۔
بیان کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہازوں کے دورے سے خطے میں قیامِ امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا جبکہ پاک بحریہ خطے میں بحری سکیورٹی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
پاک بحریہ حکام کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور سمندری پانیوں میں سلامتی کی صورتحال سے متعلق ایک اہم فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔