وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدےسے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ انہیں 11 دسمبر 2018ء کو معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

ملکی و بین الاقوامی سطح پر میڈیا کے لیے خدمات کا تجربہ رکھنے والے یوسف بیگ مرزا نے ایک سال سے بھی کم عرصے تک بطور معاونِ خصوصی میڈیا کام کیا، اور آج خدمات سے معذرت کر لی ہے۔

یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر/ چیئرمین کے طور پر بھی انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ 

دوسری جانب اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مہنگائی کا نوٹس لینے پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے آپ کی نالائقی اور نااہلی کا نوٹس لے لیا ہے، اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے ۔

 گزشتہ روز  انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی اپنی نالائقی، نااہلی، معاشی پلان اور وڑن کی عدم موجودگی مہنگائی و معاشی تباہی کی اصل وجوہات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا الزام پہلے نوازشریف پر اور اب صوبوں پر ڈالنے سے آپ کی نالائقی ونا اہلی نہیں چھپ سکتی ۔

مزید پڑھیں: عمران صاحب استعفیٰ دیں معیشت خودبخود سنبھل جائے گی، مریم اور نگزیب

Related Posts