موٹروے زیادتی کے ملزمان پنجاب حکومت نے خود فرار کرائے، عظمیٰ بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN's Uzma Bukhari Criticizes the Punjab government

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا اپنا ذہنی توازن خراب ہے اب وہ ہمیں اخلاقیات سکھائیں گے؟اللہ کی شان ہے۔

سی سی پی او اور شہبازشریف کے بیان کا موازنہ کرنا شرمناک ہے،شہبازشریف نے سی سی پی او کی طرح متاثرہ خاتون کی تذلیل نہیں کی،سی سی پی او کو ہٹانے کی بجائے شہبازشریف سے استعفیٰ مانگنا عقل کی کمی کا ثبوت ہے۔

فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ایک ہفتے بعد بھی خاتون سے زیادتی کا اصل مجرم گرفتار نہیں ہوسکا اور حکومتی ترجمان بھڑکیں مار رہے ہیں۔

نالائق ٹولہ خدا کاشکر کرے کہ شہباز شریف پنجاب کو فرانزک لیباٹری بناکر دے گئے،ورنہ آج تک ان جاہلوں سے ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہونا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہے کوئی ریاست مدینہ میں جو جنسی جرائم کے ملزمان کو گرفتار کرسکے؟۔

سی سی پی او کا دفاع کرنے والے پہلے خود تو استعفے دیں۔شہبازشریف نے موٹروے بنانے کا ذکر کیااس کو جان بوجھ کے غلط رنگ دیا گیا اور آج خود موٹر ویز اور فرانزک لیب پہ سیاست چمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شہبازشریف نے 2011میں فرانزک لیب بنائی،2008 میں تو حکومت ہی چلی گئی تھی،حقائق تو چیک کر لیا کریں۔پنجاب حکومت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان خود بھگائے ہیں ان کو کوئی فکر نہیں ہے۔

پنجاب پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ(ن)فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:غیرقانونی کام کیلئے قانونی راستہ

حکومتی خرافات کی اگر لسٹ بنانی شروع کریں تو کاغذات سیاہی ختم ہو جائے گی ۔بزدار صاحب کا حال  یہ ہے کہ دونوں ہینڈ فری سے آواز آئے گی یا نہیں، کورونا ہیلی کاپٹر سے نظر آئے گا یا نہیں۔

Related Posts