لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک وقوم کی تباہی وبربادی کو عمران خان کی مجرمانہ لاپرواہی اور غیرذمہ دارانہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈ ی ایم کا جلسہ نہیں رکے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام آپ کی ’ریک لیس‘ سیلیکٹڈ نالائق، نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں،عمران صاحب اب آپ کے اپنے ریسٹ لیس ہونے کا وقت ہوگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ’ریک لیس‘ حکومت کی ’ریک لیس‘ پالیسیوں نے قوم کو ’ریسٹ لیس‘ کردیا ہے،عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رُکے گا، جلسہ مقررہ دن، وقت اور مقام پر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوکر رہے گا۔ انشاءاللہ
واضح رہے کہ پشاور انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے جلسے جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے تاہم اپوزیشن جماعتیں جلسے کرنے پر بضد ہیں۔
مزید پڑھیں:اپوزیشن عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں غیر ذمہ دارانہ سیاست سے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل
مریم اورنگزیب نے ملک وقوم کی تباہی وبربادی کو عمران خان کی مجرمانہ لاپرواہی اور غیرذمہ دارانہ (Reckless) پالیسی کا نتیجہ قرار دے دیا
— PML(N) (@pmln_org) November 21, 2020