لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مخالفین اور اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، نواز شریف واپس بھی آئیں گے اور اپنے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکون قبر میں ملتاہے تو پھر کیا وہ پوری قوم کوقبر میں لٹاناچاہتے ہیں؟۔
راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت مخالفین اور اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے،ان ہاؤس تبدیلی بہت آسان ہے، ہم کہتے تھے ووٹ کو عزت دو،آج ووٹ کہہ رہاہے اسے عزت دو۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو مشکلات انہیں درپیش اس کی وجہ صرف اور صرف اپوزیشن کی استقامت ہے اور اس بدترین انتقام کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے،نواز شریف واپس بھی آئیں گے اور اپنے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پورے وثوق سے اور اپنی معلومات کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ نوازشریف واقعی بیمار ہیں انہیں صحت کا مسئلہ ہے،نواز شریف عدالت سے ریلیف لے کر گئے ہیں حالات اگر اچھے نہیں ہیں تو اتنے برے بھی نہیں کہ ہم ججز یا عدالتوں کے خلاف بات کریں۔
مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرآن مجید اٹھا لیا