سیاسی طاقت کے مظاہرے کیلئے (ن) لیگ کے قافلے اسلام آباد روانہ 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN caravans head to Islamabad for power show

اسلام آباد :سیاسی کشیدگی میں اضافے کے درمیان اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی بڑی جماعت (ن) لیگ کے قافلے اسلام آباد کیلئے نکلنا شروع ہوگئے۔

سندھ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قافلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں اپوزیشن کے کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔

دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ نواز کے حامی مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور کے ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

پورے لاہور میں لانگ مارچ کی حمایت میں بینرز اور پوسٹرز آویزاں ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کو حمزہ اور مریم کی قیادت میں مرکزی کارواں میں شامل ہونے کے لیے حامیوں کو جمع کرنے اور ماڈل ٹاؤن آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کو منانے کی آخری کوشش

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عوام سے لانگ مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس فیصلہ کن گھڑی میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہو۔یہ مارچ ملک کے مہنگائی کے مارے عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ یہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ثابت ہوگی۔

دریں اثنا اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے جے یو آئی (ف) کے منتظمین کو اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے قبل این او سی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Related Posts