آئی ایس پی آراورآئی ایس آئی سربراہان کی پریس کانفرنس،پی پی اور ن لیگ کا اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہان میجر جنرل بابر افتخار اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے تحسین کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ مکمل طور پر زمیں بوس ہوچکا ہے۔ سچ آج پوری قوم کے سامنے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حکومت تبدیل کرنیوالے اپنے ہاں رجیم چینج نہیں ہونے دیں گے۔عمران خان

رکنِ پنجاب اسمبلی و ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا سپہ سالار میر جعفر ہے تو ماضی قریب میں ان کی تعریفوں کے پل کیوں باندھے گئے؟ آج ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو لاجواب کردیا۔ 

دوسری جانب وزیرِ خارجہ اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اسٹیبلشمنٹ کو آئینی کردار کی طرف لانے کیلئے جدوجہد کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو متنازعہ سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنے کی ادارہ جاتی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ 

 

Related Posts