عمران خان کی مشکلات میں اضافہ، ق لیگ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-Q threatens to quit government

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ قائد نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے حکومت کی مخالفت کے باعث اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کو فیصلے سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اگر پی ٹی آئی کے 15 سے 20 ارکان پارٹی کیخلاف جاتے ہیں تو مسلم لیگ (ق) بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے پر مجبور ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد کیا ہے؟ عمران خان چلے گئے تو حکومت کون چلائے گا؟

یہاں بات بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے مشترکہ طور پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہےاوراپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرادی ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

یہ تحریک مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری، نوید قمر اور دیگر ارکان پر مشتمل اپوزیشن کے وفد نے جمع کرائی۔

Related Posts