پرویز رشید سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل، اوچھے ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جاسکتا، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pervaiz Rashid

اسلام آباد: الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا، مریم نواز نے پرویز رشید کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جاسکتا۔

پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران رہنما (ن) لیگ پرویز رشید کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے، رہنما (ن) لیگ پرویز رشید لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جسٹس شاہد وحید نے بطور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی۔

پرویز رشید کے وکیل نے ٹربیونل کو بتایا کہ پنجاب ہاؤس سے متعلق ایک اسپیشل آڈٹ کنڈکٹ کرایا گیا، جو آڈٹ کیا جاتا ہے میرے علم کے مطابق وہ رومز کا کیا جاتا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ ہے، کسی کمیٹی کی فائنڈنگ نہیں، میرے موکل کو پارلیمنٹ میں بہترین اکاموڈیشن ملی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: این اے 75، عوام نے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا، دوبارہ پولنگ کروائی جائے، رانا ثناء اللہ

رہنما ن لیگ پرویز رشید نے کہا کہ مجھے بےبنیاد الزام پر نااہل کیا گیا، سرکاری کاغذات میں مجھے نادہندہ ظاہر کیا گیاجبکہ وکیل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بقایاجات دینے کیلئے احتجاجاً تیار ہیں تاہم الیکشن ٹربیونل نے نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد نہیں، ایک سوچ، نظریے، جمہوریت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، پرویز رشید کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نوازشریف کے ساتھی، قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے، اوچھے ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جاسکتا۔

Related Posts