عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا
ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے منگل کو تحریک انصاف کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے باز رکھنے کے لئے پنجاب میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن جماعتیں اتحادی پارٹنر پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کے بعد صوبائی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی پی ٹی آئی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ایک یا دو دن میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ء نے کہا کہ جب قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قرارداد آتی ہے اور صدر کے پاس جاتی ہے تو گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔

قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے منصوبے کی پی ٹی آئی کی قیادت سے منظوری کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایک چونکا دینے والے فیصلے میں، پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ پارٹی اسمبلی میں حصہ لینے سے انکار کر دے گی کیونکہ وہ اس ”کرپٹ” نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

اعلان کے فوراً بعد پی ڈی ایم جماعتوں نے پی ٹی آئی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مشاورت شروع کردی اور گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن آفس میں اجلاس ہوا۔

آج پیپلز پارٹی کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں دونوں جماعتوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس اے پی ایم عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مشاورتی عمل کے تحت آصف زرداری کی ہدایت پر حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ ”ہم نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا،” انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کے لیے تمام آپشن استعمال کریں گے۔

Related Posts