اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ہمارے استعفے “ایماندار بندے” جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔
مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔
ہمارے استعفے “ایماندار بندے” جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو۔ پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔
بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں۔ تھوڑا صبر تو کرو!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 2, 2021
یہ بھی پرھیں:مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،مریم نواز