پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں: آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں: آرمی چیف
پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں: آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا، دونوں ممالک کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پروقار اور پرامن طریقہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو پرانے تنازع مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہر طرف بڑھنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں اورعزم کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Related Posts