ضمنی الیکشن، ن لیگ کی 3 سیٹوں پر برتری، پی ٹی آئی ایک نشست پر کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI lawmakers not willing to vote for their party: Maryam Nawaz

لاہور/پشاور: مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں ہیٹ ٹرک، اپنی سیٹیں اور پی ٹی آئی کی نشست اڑالی، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ایک نشست پر برتری حاصل ، مکمل نتائج تاحال سامنے نہیں آسکے۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 75سیالکوٹ، این اے 45کرم ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوئی۔

بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار رہی،کہیں کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل نظرآیا توکہیں اسے نظراندازکیاگیا، بزرگ ووٹرزبھی پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے ایک سیٹ پی ٹی آئی سے چھین لی ہے جبکہ پنجاب کی ایک صوبائی سیٹ کا بھی کامیابی سے دفاع کیا ہے اور اسے ایک قومی اسمبلی کی نشست پر برتری بھی حاصل ہے۔

پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے، این اے 75 سیالکوٹ میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ پی پی 51 گوجرانوالہ میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 45 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار 61571 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد خان 55872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے 103 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک فخرزمان 13992 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار حاجی سید جمال 13579 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی فتح ہوئی،نوازشریف

خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 وزیر آباد میں ضمنی انتخاب کے 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی بیگم طلعت محمود 53903 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Related Posts