شہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
نواز شریف کی ہشاش بشاش طبیعت نے میڈیا کو بریکنگ نیوز دی، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ : وزیراعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں، لندن کی بیٹھک ایک نئی چال اور حکمت عملی ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ناکام ہوں گے۔

نواز شریف پہلے لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سے انکار کرتے رہے، اب سسلین مافیا کہلانے والے گاڈ فادر وہیں پر اجلاس کر رہے ہیں، پاکستان میں مطلوب افراد کو قانون اور عدالتیں بلا رہی ہیں ، سسلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے،چھوٹے میاں صاحب قوم کے ساتھ کی گئی ڈکیتیوں کا جواب دیں، نواز اور شہباز شریف کا 18 سوالات پیچھا کرتے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمن اقتدار کے ایوانوں سے پہلی دفعہ باہر ہوئے اس لیے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، عمران خان اور پاکستان لازم وملزوم ہیں، وہی پاکستان کو ترقی کی منازل تک لے کر جائیں گے۔

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سے مسلسل انکار کرتے رہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ سسیلین مافیا کہلائے جانے والے گاڈ فادر آج اسی پارٹمنٹ میں سیاسی اجلاس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مطلوب افراد کو قانون اور عدالتیں بلا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سسیلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے۔انہوں نے کہاکہ لیڈر کو بیمار کہہ کر ضمانت لینے والے اسی اپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ کر رہے ہیں ،کھربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر عوام کے درد کی باتیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

معاون خصوصی نے کہاکہ ان کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے،جعلی ٹی ٹیز اور اکاؤنٹس کے ذریعے ملکی معیشت کو جھٹکے دیئے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ عام آدمی کے حقوق کی حق تلفی کرنے والا عوام کے درد میں نڈھال نظر آ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لندن میں مافیا اپنا مال بچانے کیلئے تگ و دو کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ 18سوال شہباز شریف کا پیچھا کر تے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپ عوام کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونک سکتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام چھوٹے میاں کی ڈکیتیوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔

شہبازشریف گڈ نیچر کمپنی کی 425 ملین کی ٹریل کا بتائیں۔انہوں نے کہاکہ وقار ٹریڈنگ ، مشتاق اینڈ کمپنی سمیت دیگر کاغذی کمپنیوں سے جائیدادیں خریدی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ اقتدار سے باہر ہونیکا غم انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کیلئے نجات دہندہ ہیں،اگر اتنا زعم ہے تو آئیں ضمنی الیکشن میں سیاسی پنجہ آزمائی کا چیلنج قبول کریں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ مولانا کے ہاتھوں میں اسمبلی میں دوبارہ آنے کی لکیر ختم ہو گئی ہے،مولانا صاحب اب آپ کا چورن بکنے والا نہیں ۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ مذہب کی آڑ میں سیاست کرنے والے گروہ کی اب پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی ہم نواؤں کے ہمراہ لندن کی بجائے پاکستان میں بیٹھک لگائے، قانون کے شکنجے سے آپ کا خاندان اور بچے چھپ نہیں سکتے۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام کے مسائل کے تدارک کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

Related Posts