مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست ضمانت بیرسٹر حیدر رسول مرزا نے خواجہ آصف کی جانب سے دائر کی ہے۔

خواجہ آصف کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 29 مارچ کو کیس کی سماعت کرےگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اپنے وکیل حیدر رسول مرزا کی وساطت سے دائر  کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ اور منی لانڈرنگ کیس میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھاجبکہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کرچکا تھا۔ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن استعفوں کی سیاست ختم کرکے انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دے، فوادچوہدری

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی تھی جبکہ الیکشن کمشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات پہلے سے موجود ہیں۔

درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرئے۔

Related Posts