جاوید لطیف کی نیب میں پیشی، دو گھنٹے تک سوالات کے جوابات دئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

javed latif media talk
javed latif media talk

لاہور: قومی احتساب بیورو( نیب ) کے طلب کرنے پر لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف ضروری ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے جاوید لطیف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی کیس میں دوگھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ احتساب بلا تفریق او ربلا امتیاز ہونا چاہیے لیکن گزشتہ ڈیرھ سالوں میں صرف اپوزیشن کے لوگوں کے علاوہ کسی کو نہیں بلایا گیا ۔مجھے جب بھی بلائیں گے میں پیش ہو جائوں گا۔

انہو ں نے کہا کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،آپ لنگر خانے کھول رہے ہیں ،مہنگائی کا سیلاب اپوزیشن کی گرفتاریوں سے ختم نہیں ہو گا۔نیب کے ترمیمی آردیننس سے بدبو آرہی ہے ، اس آرڈیننس کے ذریعے آپ احتساب کا رخ بدلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی کی تقرریاں چیلنج کردی گئیں

جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان داخلی اور خارجی محاذ پر کمزورہورہا ہے ،آج ہمیں فکر ہے کہ آزاد کشمیر بھی خطرے میں ہے ،ترمیمی آرڈنینس میں ترمیم کرنے کی بجائے نیب کے کالے قانون کو ختم کرنے کے لئے بل لے کر آئیں ، بل صرف آپ کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ متفقہ ہونا چاہیے ۔

ان کاکہناتھا کہ نیب کو ہمیشہ مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا ، موجودہ دور میں ترمیمی آرڈیننس اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دو ماہ میں حکومت تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

Related Posts