بلاول بھٹو سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات، اے پی سی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N delegation calls on Bilawal Bhutto, discusses APC agenda

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

احسن اقبال ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق پر مشتمل مسلم لیگ (ن) کے تین رکنی وفد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جہاں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ ، راجہ پرویز اشرف ، چوہدری منظور اور سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اے پی سی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جس میں ملک کی معاشی صورتحال کے ساتھ کورونا وائرس ، مہنگائی اور آٹا ، چینی اور ادویہ اسکینڈل بھی شامل ہے۔

مزید برآں قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ممکنہ ترامیم اور حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر بھی بحث ہوئی،پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز پیش کی۔

مزید پڑھیں:فاروق ستار نے ایم کیوایم نظریاتی کے نام سے نیادھڑاتیار کرلیا

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مابین آج ہونے والی ملاقات کے بعد حتمی سفارشات دوسری جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ شیئر کی جائیں گی جو پہلے ہی بلاول بھٹو کی حمایت کرچکے ہیں۔

Related Posts