سورج چھٹی کے بعد واپس کام پر لگ گیا، ملک میں آج کہاں کتنی گرمی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan braces for intense heatwave during Eid holidays
FILE PHOTO

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں صبح/رات کے اوقات میں تیز ہواوٴں/گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جمعرات کو دادو اور سبی ملک کے گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز بادل چھائے رہے اور کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار رہا تاہم آج شہر قائد میں مطلع بالکل صاف اور کڑی دھوپ کی وجہ سے گرمی کی شدت واپس آگئی ہے۔

Related Posts