اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زیادہ تر شہروں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانِ بادوباراں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش ہوگی، اس کے علاوہ گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جہلم، اٹک اور میانوالی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، سیدوشریف، پشاور، کالام اور ایبٹ آباد میں آندھیوں کے ساتھ ساتھ بارش کی بھی توقع ہے تاہم دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اور بلوچستان میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا جبکہ اس سے قبل محکمۂ موسمیات نے طوفانِ بادوباراں کی پیشگوئی کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت سے ہلکی پھلکی اور موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش کے باعث گزشتہ ماہ کراچی کی بڑی بڑی شاہراہوں اور گلی محلوں میں مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا رہا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا