کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش جاری، موسم خوشگوار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heavy rain lashes Lahore, other parts of Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت سے ہلکی پھلکی اور موسلادھار بارش جاری ہے جس کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے باعث کراچی کی بڑی بڑی شاہراہوں اور گلی محلوں میں مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی سمت سے کراچی میں بارش برسانے کا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے باعث صبح کے وقت بارش شروع ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں بشمول کورنگی، قائد آباد، گلشنِ حدید اور شاہراہِ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  شدید بارشوں اور برفباری سے چھتیں گرنے کے واقعات اور دیگر حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 15 جنوری کو جاری فہرست کے مطابق سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات مکمل طور پرتباہ جبکہ اب تک متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

آزاد کشمیر میں بارش اور شدیدبرف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 جبکہ وادی نیلم میں برفانی تودے میں پھنسے افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔پاک فوج کے جوان اور رضاکار متاثرہ علاقوں  میں  امدادی سرگرمیوں  میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارش سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

Related Posts