سمندری طوفان ٹلا نہیں، ساحلی علاقے اثرات کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان ٹلا نہیں، ساحلی علاقے اثرات کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات
سمندری طوفان ٹلا نہیں، ساحلی علاقے اثرات کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات

کراچی: محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان تاؤتے ابھی ٹلا نہیں، آج تک اس کے اثرات رہیں گے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقے اثرات کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاؤتے کے باعث سانگھڑ اور میرپور خاص میں بوندا باندی ہوئی۔ ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔کراچی میں درجۂ حرات منگل کو بھی 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا  جو 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نےایم ایم نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان تاؤتےایک بہت وسیع طوفان ہے جو بھارت کی مختلف ریاستوں میں تباہی پھیلانے کے بعد گجرات میں داخل ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے کہا کہ کل رات سمندری طوفان جرات کے ساحل پر پہنچا مگر یہ اتنا پھیلا ہوا ہے کہ آج رات تک ہی اس کا آخری سرا گجرات کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہوگا۔تاہم اس کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں پرپڑ سکتے ہیں۔

طوفان کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ طوفانی بارش ہوسکتی ہے جبکہ گرم ہواؤں کا راج آج شام تک سندھ اور کراچی کے ساحلی علاقوں پر بھی رہے گا۔کراچی میں درجۂ حرارت 32 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

سردار سرفراز نے کہا کہ موسم گرما کے مئی، جون، جولائی اور اگست میں عام طور پر کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 37 کے درمیان ہوتا ہے۔ شہرِ قائد میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، بارش برسانے والا نظام دور دور تک موجود نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کوئی تبدیلی ہوئی تو بارش کا نظام یہاں آ سکتا ہے۔ 20 سالہ تاریخ میں تاؤتے بڑا سمندری طوفان ہے۔گجرات کے ساحل پر 10فٹ اونچی لہریں اُٹھ رہی ہیں اور شدید ترین بارشوں کےساتھ تیز و تند ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

تاؤتے کے باعث گلیاں دریا بن گئیں جبکہ لاکھوں افراد نے نقل مکانی کرلی ہے۔گجرات سے ٹکرانے سے ایک روز قبل یہ طوفان بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالہ اور گوا میں بھی تباہی مچا چکا ہے۔ ممبئی میں مئی کے مہینے میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ 

طوفان کے باعث مختلف حادثات سے بھارت میں اب تک 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں منگل کی رات تک بارشوں کا امکان ہے تاہم گجرات سے ٹکرانے کے بعد تاؤتے سمندری طوفان کم ہوا کے دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا جس کے بعد ہی اس کے اثرات کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب تھرپارکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بوندا باندی ہوئی۔ ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ماہی گیروں کے 19مئی تک سمندر میں جانے پر پابندی لگادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث حکومت کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

Related Posts