رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، چاند نظر آنے کا کتنا امکان، ملک میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Ruet-e-Hilal Committee meets today for Muharram moon sighting
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر خیبر پختونخوا میں متوقع طور پر بادل چھائے رہنے کی وجہ سے جمعہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 28 فروری کو شام ساڑھے 6بجے پشاور میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

اسی دوران ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیاں بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں چاند نظر آنے کی رپورٹس کا جائزہ لیں گی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام مرکزی اجلاس میں شرکت کریں گے تاکہ رمضان المبارک کے آغاز پر اتفاقِ رائے کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند اور سورج کے درمیان زاویہ تقریباً پانچ ڈگری ہوگا جس سے چاند نظر آنے کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان مذہبی عقیدت کے ساتھ روزے رکھیں گے، جو جغرافیائی محلِ وقوع کے مطابق 12 سے 17 گھنٹے طویل ہوں گے۔

Related Posts