اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کی آمد پر امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو میری طرف سے سالِ نو 1444 ہجری مبارک ہو۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیا اسلامی سال پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کیلئے امن، خیر اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر جیکب آباد پہنچ گئے
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کی آمد کے موقعے پر پاکستان سمیت تمام امتِ مسلمہ کیلئے نیک خواہشات، جذبۂ خیر سگالی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیں، ہم عہد کریں کہ نئے سال کو باہمی رنجش مٹانے، اپنی غلطیوں کوسدھارنے اور مذہبی و سیاسی رواداری اپنانے کا سال بنائیں گے۔
پوری قوم کو میری طرف سےسالِ نو 1444ھ مبارک ہو. میری اللہ تعالی سےدعا ہےکہ نیا اسلامی سال پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کیلئےامن، خیر اور خوشحالی کا سال ثابت ہو. آئیں ہم عہد کریں کہ نئےسال کو باہمی رنجشیں مٹانے، اپنی غلطیوں کو سدھارنےاور مذہبی و سیاسی روادری اپنانےکا سال بنائیں گے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 30, 2022