اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس میں مبتلا اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوتن کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس ایک بڑاچیلنج ہے اور ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کے وزیر اعظم میخائل میشوتن کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔
روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن نے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا، روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعے آگاہ کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت کرنی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا ویکسین کی منظوری، امریکا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ