غریب افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے، فردوس اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will lay the foundation stone of housing projects in Lahore today: Firdous Awan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے ،وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 8500کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

 

چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کےحصول کیلئےآسان قرض اور سبسڈی دی جائےگی۔ پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہونگے۔ الحمدللہ معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئےکوشاں ہے۔ سرکاری و نجی زمینوں پر قابض ماضی کےحکمران عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد ملک میں غریب و مستحق افراد کیلئے رہائشی منصوبوں میں تیزی آئی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روزنیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ ادوار میں ایسے قرضے لیے گئے جس سے ملک پر مزید قرضے چڑھتے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے بینک غریب افراد کو قرض نہیں دیتے تھے اور آج بھی بینکوں سے چھوٹے قرضے لینے کیلئے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ایف ڈبلیو او نے کرتارپور کی تعمیر ریکارڈ وقت میں مکمل کی، امید کرتے ہیں فراش ٹاؤن فلیٹس بھی وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔

Related Posts