پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم
پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیوفری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی پولیو کے کیسز ہیں جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک اجتماعی مشن کے طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ اچانک سیلاب کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں تک رسائی تقریباً منقطع ہونے کی وجہ سے انسداد پولیو مہم مزید چیلنجنگ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل کی حمایت میں ریلی، اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو انتباہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں، خاص طور پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کے لیے ان کا مشکور ہوں۔

Related Posts