اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات 15 ماہ میں ہونگے اور اس دوران اُن کا ہدف مہنگائی اور غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ”ٹی آر ٹی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کہ میرا وژن پاکستان کی تعمیر نو، غربت میں کمی لانے اور کفایت شعاری کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری شعبہ کے بجٹ میں کٹوتی کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں یہ بات زور دے کے کہی کہ ان کی حکومت انتخابات سے قبل عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قلیل مدتی اقدامات کرے گی، اگر آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت عوام کی مرضی کے مطابق اقتدار میں آتی ہے تو بے روزگاری اور غربت جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل ترقیاتی ایجنڈا شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح آج کریں گے