خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی، 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی، 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، وزیر اعظم
خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی، 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان استفادہ حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کی بہتری کی سمت یہ حکومت کا بہت اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اس سے قبل شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دیئے جاتے رہے ہیں، واضح رہے کہ اس مقصد کیلئے144 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔جس سے خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جمعہ کے روز احساس کفالت مرکز کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں سے مستحقین کو ادائیگی شروع ہوگئی ہے، اس موقع وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم عمران خان کو ادائیگیوں کے معیار کوبہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔

وزیر اعظم عمران کو مزید بتایا گیا کہ اس بار خواتین کی بینکوں تک رسائی اور اے ٹی ایم مشین کے ذریعے رقم کے حصول کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تاکہ وصول کنندگان کے لئے ادائیگی کے نظام کو بہتر اور آسان بنایا جاسکے۔

Related Posts