بھارت کی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیں گے۔آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ڈی جی، آئی ایس پی آر
بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ڈی جی، آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور رکے بغیر اسے بے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل اسپیس ولیج کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سی پیک کو خطے کا گیم چینجر سمجھتے ہوئے اس سے ڈرتا ہے جو حقیقت ہے۔ سی پیک پورے خطے کو کنیکٹ کرسکتا ہے۔ یہ صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں بلکہ پورے خطے کی خوشحالی و ترقی کا منصوبہ ہے۔

سی پیک کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سی پیک کو بھارت سے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیاں سی پیک کو نشانہ بنانے کیلئے کی جاتی ہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ سی پیک کی ٹائم لائن مکمل نہ ہو اور ان کی غلط فہمی ہے کہ یہ منصوبہ کہیں رک جائے گا جبکہ بھارت سی یپک کی ترقی نہیں چاہتا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان امن عمل پر بات چیت جاری رہتی ہے۔ ہم افغان حکومت کے گنجائش پر مبنی مسائل کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی افغان سرزمین پر موردِ الزام نہیں ٹھہراتے۔ بھارت سی پیک کو نشانہ بنانے کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی دہشت گرد چینی اور مقامی لیبر کو نشنانہ بنا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم خطرات کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنا جانتے ہیں۔ سی پیک کی حفاظت پر ہم نے 8 سے 9 عام رجمنٹس مقرر کی ہیں جبکہ سی پیک کیلئے 2 ڈویژن فورسز بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی پیک سیکیورٹی سے دوست ملک چین مکمل طور پر مطمئن ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم سی پیک کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند بھارت کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے۔ سی پیک وقت گزرنے کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، اسی لیے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ ناگوروٹا میں بھارت نے کچھ نیا نہیں کیا۔ پہلے بھی بھارت فالس فلیگ آپریشنز میں ایسا کرچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی 70 سال سے خودمختار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

Related Posts