وزیرِ اعظم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی سے آج خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی سے آج خطاب کریں گے
وزیرِ اعظم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی سے آج خطاب کریں گے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ استحصالِ کشمیر آج منایا جارہا ہے جبکہ کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کیلئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اسمبلی سے آج خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اہلِ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کیلئے میں آج آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کروں گا۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہلِ کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ اور سفاک فوجی محاصرے کا سامنا ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

سفارتی جدوجہد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی، میں بطورِ سفیر سب کی آواز بنا رہوں گا۔

پاکستان کے گزشتہ سفارتی اقدامات پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ مؤثر انداز میں اقوامِ متحدہ میں اٹھایا اور مودی کے نسل پرست ہندوتوا ایجنڈے کو بے نقاب کیا۔

 وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے حوالے سے اپنے عزائم اور مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں اجاگر اور نمایاں کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج سے ٹھیک 1 سال قبل تاریخ کا بد ترین کرفیو لگایا گیا جبکہ مظلوم کشمیری آج بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی جبکہ اِس غیر قانونی اور سیاہ اقدام کو 1 سال ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔شبلی فراز

Related Posts