نگراں وزیر اعظم پر مشاورت جاری، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے ملاقات آج کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، شہباز شریف
پاکستان کو بچانا ہے تو سیاست کی قربانی دینا پڑے گی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج ملاقات کریں گے جس کے دوران نگراں وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے نام پر تاحال مشاورت کا سلسلہ مکمل نہ ہوسکا۔ عبوری حکومت کا انتظام سنبھالنے والے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے مختلف ناموں پر غوروخوض جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم حکومت ختم تحریکِ انصاف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ڈیڈ لاک نہیں ہے، پوری کوشش کریں گے کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا جائے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کیلئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ پی پی پی نے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے نام تجویز کیے جبکہ ن لیگ نے تاحال نام تجویز نہیں کیے۔

صدرِ مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے موجودہ سیٹ اپ کے پاس 3 روز کا وقت ہے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور اس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

 

Related Posts