اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی و داخلی صورت حال اور حکومت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی۔
آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کامرس ڈویژن کی جانب سے درآمدات، برآمدات اور تجارتی توازن کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی کراچی دھماکے کی مذمت، سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی