وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی سمٹ سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سمٹ سے خطاب آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سمٹ سے خطاب آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے ماحولیات سے متعلق ورچؤل اجلاس سے خطاب آج کریں گے جو پیرس ایگریمنٹ کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر منعقد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان عالمی برادری کو ماحولیات میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ سمٹ کے دوران پیرس ایگریمنٹ کے تحت مختلف ممالک اپنی اپنی آراء اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف عزمِ صمیم کا اظہار کریں گے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کیے گئے پیرس ایگریمنٹ کو آج 5 سال مکمل ہو گئے جبکہ اس موقعے پر اقوامِ متحدہ عالمی برادری کو مل بیٹھ کر پیرس ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے گفت و شنید کی دعوت دے چکا ہے۔ اس حوالے سے یو این ایف سی سی سی (فریم ورک کنونشن) کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

یو این ایف سی سی سی کے 26ویں اجلاس میں جو آئندہ برس یکم تا 12 نومبر کو منعقد ہوگا، ماحولیاتی تبدیلیوں پر گفتگو ہوگی۔ مذکورہ اجلاس کے دوران رکن ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انقلابی اقدامات اور اہم پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،جب تک مقامی لوگوں کو فائدہ نہیں ہوگا، روزگار نہیں ملے گا، ان کی زندگی بہتر نہیں ہوگی۔

وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ  ترقی کا سب سے زیادہ امکان سیاحت کے شعبے میں موجود ہے جس کا ہم سب سے کم فائدہ اٹھارہے ہیں، بہت سے ایسے علاقے ہیں جن کا لوگوں کو علم نہیں، مجھے یقین ہے آہستہ آہستہ پوری دنیا سے لوگ یہاں اسکینگ کرنے کے لیے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعظم

Related Posts