دوحہ/ اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا جس پر وزیر اعظم نے قطری حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں قطر کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہا ہوں۔ قطری عوام اور حکومت بالخصوص امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکر گزار ہوں۔
بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں، تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے اپنے دورۂ قطر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں زبردست مہمان نوازی اور گرمجوشی سے دوحہ میں کیے گئے استقبال پر قطر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے 2 روزہ سرکاری دورۂ قطر کے 2 پہلو قابلِ ذکر ہیں۔
First, Pakistan & Qatar have a clear vision of the future, one that offers new opportunities & avenues in a swiftly changing world. Second, there is a greater awareness of the need for upgrading the bilateral relations by making economic cooperation the pivot of bilateral ties.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 25, 2022
پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پہلا پہلو تو یہ ہے کہ پاکستان اور قطر اپنے مستقبل کے متعلق ایک واضح ویژن رکھتے ہیں جو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نئے مواقع اور سنگِ میل رکھتا ہے جبکہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ دونوں ہی ممالک باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور دیگر شعبہ جات پر کام کو فروغ دے کر باہمی تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے پر بے حد ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔