اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس میں ملک کی اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جہاں موجودہ حکومت کو گرانے کی غیر ملکی سازش کی دھمکی پر مشتمل خط اجلاس کے شرکاء کو دکھایا جائیگا۔
وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز کہا تھاکہ ان کی حکومت گرانے کی غیر ملکی سازش کے شواہد پر مشتمل خط پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کیا عمران خان کیلئے ترین و علیم گروپس کو ساتھ ملا کر اب بھی حکومت بچانا ممکن ہے ؟