وزیر اعظم نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to present TLP demands in Parliament

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا،وزیر اعظم موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے ممبروں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم سینیٹ انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے ممبروں کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا آج وزیر اعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مقصد کے بارے میں شرکا کو بھی آگاہ کریں گے۔

گزشتہ روزوزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ مجھے سیاسی میں آنے کی ضرورت کیا تھی؟ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ، لیکن میں اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے سیاست میں آیا۔

مزید پڑھیں: گیلانی کی جیت، وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات، گھبراؤں گا نہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ سب این آر او لینے کے لئے اکٹھے ہوجائیں گے او ر ایسا ہی ہوا لیکن میں نے انہیں ۔سابق جنرل مشرف کی طرح این آر او نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہاتھوں نہ بلیک میل ہوں گانہ این آر او دوں گا، پرویزمشروف نے دباؤ میں آکران دونوں پارٹیوں کو این آر او دیدیا، مگر آج میں صاف کہتا ہوں کہ کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔

Related Posts