وزیر اعظم نے بی این پی کی واپسی کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Things moving in right direction: PM Khan

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت سے علیحدگی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے مذاکراتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل کمیٹی بی این پی کی قیادت سے گفتگو کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کرے گی۔

وزیر اعظم کو سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے دو سال انتظار کیا ہے لیکن بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرنے کے باوجود ان کے مطالبات پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:ملک کو آصف زرداری جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے، اختر مینگل

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وفد اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Related Posts