وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب روانہ، شہزادہ سلمان اور دیگر سےاہم ملاقاتیں کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب دورے کے لیے روانہ، سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے
وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب دورے کے لیے روانہ، سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

  وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دو روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اور سعودی عرب  میں اہم ملاقاتوں کے دوران  ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقات کریں گے اور ان سے  بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے اور کرفیو کے نفاذ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے قصور میں 3 بچوں کے قتل کا نوٹس لے لیا، پولیس حکام عہدوں سے برطرف

پاکستانی اور سعودی قیادت کے مابین سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورے سے  دونوں ممالک کے مذہبی و برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ 

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان سے مسلسل ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات حملوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دو روزہ دورے کے دوران بھی اس معاملے پر بات چیت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ سعودی سفارت خانے کی طرف سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی حیثیت کے حامل ہیں جبکہ ہم ان تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقعے پر سعودی سفارت خانے نے پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کو مسلم امہ کے بہتر مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آج سعودی عرب روانگی، سعودی سفارت خانے کا اعلامیہ

Related Posts