اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک کو تباہ کرنے کے بجائے قرنطینہ میں جانے کی تجویز دیدی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت چلانے کے لئے نااہل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی عمران خان کسی چیز کا نوٹس لیتے ہیں تو اس کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے معیشت تباہ کردی ہے، کوئی ادارہ نہیں چل رہا، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیاں ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہیں۔ عمران خان ملک کو مزید تباہ کرنے کی بجائے خود کو تمام معاملات سے الگ تھلگ کرلیں۔
مزید پڑھیں:بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا، کسی ممبر کا کوروناٹیسٹ نہیں کرایا جاسکا