وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے چین اور سری لنکا کے شکرگزار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سوات اور لوئر کوہستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ
وزیر اعظم سوات اور لوئر کوہستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر ہمسایہ ملک چین اور سری لنکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور نے سیلاب زدگان کی حالتِ زار پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس اور امداد پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے امداد 10 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ یو آن کردی جس پر چین کے ممنون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبرپختونخوا  میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی امداد پاک چین تعلقات کی منفرد عکاسی کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1300 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں مؤثر بنانے کیلئے ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا۔ پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم شہری ریلیف فنڈ میں عطیات دے سکتے ہیں۔ امید کرتے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے اقوامِ متحدہ کی اپیل معاون ہوگی۔

Related Posts