پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبے سرد خانے میں ڈال دئیے تھے۔ منصوبوں کو تیزرفتاری سے پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کے دورے کے موقعے پر مختلف منصوبوں سمیت ترغر بونیر آر سی سی پل کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔
قرآن کی بے حرمتی کے مجرموں کیخلاف سویڈن سے بات کرینگے، وزیر اعظم
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی تکیمل میں صوبوں سے بھرپور تعاون کریں گے جبکہ ترقیاتی کام نواز شریف کا ویژن ہیں۔
خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے، سڑکوں، پلوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی ضلع تورغر ترقی کے نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبے سرد خانے میں ڈال دئیے۔ ہم بجٹ میں منصوبوں کیلئے رقم مختص کرچکے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام ہونا چاہئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے سویڈن میں قرآنِ پاک نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے سویڈن حکومت سے بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔