تھر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صحرائے تھر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کیا۔ تھرپارکر میں 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھل اور 330 میگا واٹ تھل نواتھر منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔
عدالت کا 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم
حکام کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں کے ذریعے 11.24 ارب کم لاگت بجلی کے یونٹ پیدا ہوں گے۔ 3 اعشاریہ 53 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری سے تعمیر منصوبوں سے تھر کے کوئلے سے 3300میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔
افتتاحی تقریب کے موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کی طرف سے تھر کیلئے ہسپتال کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھر کا کوئلہ 100 سال تک ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی یہی پیداوار اربوں ڈالرز میں ہوگی۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ تھر کول منصوبہ ملکی ترقی کا موجب ہے۔ ذاتی مفاد ملک کے وسیع تر مفاد پر ایک نہیں ہزار بار قربان کرنا پڑے تو پروا نہیں کریں گے۔ آئین سب پر مقدم ہے۔ 4سال سے تھر یا ٹرانسمشن لائنز پر رتی بھر کام نہیں ہوا۔