اقتدار کی مدت 14اگست کو ختم، انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر اعظم
رمضان المبارک میں کسی شہری کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی اقتدار کی مدت 14اگست کو ختم ہوگی جبکہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں حکومت کی مدت 14اگست کو ختم ہورہی ہے اور اکتوبر نومبر میں، جب بھی انتخابات ہونے ہوں، اس کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی سیلاب سے قبل فول پروف انتظامات کی ہدایت

خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ وزرائے اعظم آتے جاتے رہتے ہیں، تعلیمی وظائف میں اضافہ ضروری ہے۔ دعا کرتے ہیں اگلی حکومت تعلیم کو اپنی اوّلین ترجیح قرار دے۔ ہمارے ہمسایہ ممالک ترقی کی دوڑ میں ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ دعا کرتے ہیں کہ آج   کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدے کی منظوری مل جائے۔ معاہدے کوئی فخریہ نہیں بلکہ لمحۂ فکریہ ہے جبکہ چین نے بر وقت پاکستان کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے ہمارا ہاتھ تھاما۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

پیر کے روز وزیراعظم نے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے اور ان کے بروقت اور محفوظ انخلاء کی تیاریوں کی ہدایت کی۔

Related Posts