وزیراعظم 5روزہ دورے کیلئے امریکا پہنچ گئے، کون کون ساتھ؟ کس کس سے ملاقاتیں ہوں گی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: وزیراعظم آفس)

نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جنرل اسمبلی اجلاس نیو یارک میں ہوگا۔ وزیراعظم  کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 5روزہ دورے کیلئے امریکا آمد پر نیویارک ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔ ۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر و فلسطین اجاگر کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی گفتگو میں عالمی اقتصادی تعلقات، مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کا مؤقف بھی شامل ہوگا۔

خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی برادری کے سامنے  اسلاموفوبیا کے مسئلے پر بھی پاکستان کا مؤقف رکھیں گے۔ وزیراعظم کی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے ملاقات بھی شامل ہے۔

دورۂ امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بل گیٹس، صدر عالمی بینک اور ایم ڈی، آئی ایم ایف سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گفتگو ہوگی۔

دورے کے دوران وزیراعظم فلسطین میں جاری مظالم روکنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے رکن ممالک کے سربراہان کے لیے دیے گئے استقبالیے میں بھی وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، جہاں ان کی دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Related Posts