بیجنگ: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک چین تعلقات اور سی پیک پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے چینی دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات کی جس کے دوران مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔
دو روزہ دورۂ چین، وزیر اعظم شہباز شریف کا بیجنگ میں استقبال
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے چینی صدر سے ملاقات کی جس کا آغاز عوامی حکومت آفس کے گریٹ ہال میں ہوا۔
.#PMShehbazinChina meets Xi Jinping President of the People's Republic of China. The meeting starts in Great Hall of the People Government office in Beijing. pic.twitter.com/y2eyh94DLO
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 2, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل جب وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے چین پہنچے تو بیجنگ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز چین پہنچے تو بیجنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چین کے معاون وزیرِ خارجہ وو جناگھاؤ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔
چینی معاون وزیرِ خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور فرداً فرداً اپنا تعارف کرایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار چین پہنچے ہیں۔