اے این ایف کی پشاور ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون صحافی کیساتھ بدسلوکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اے این ایف نے پشاور ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران سری لنکن اور آذربائیجانی صحافیوں سے بدسلوکی کرنے کی کوشش کی، صحافی سپورٹس اینڈ پیس کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان آئے تھے اور کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس وطن لوٹ رہے تھے جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران اے این ایف نے آذربائیجان کی خاتون صحافی سے اُس کے والد کے سامنے بدسلوکی کرنے کی کوشش کی، صحافی والد کے ہمراہ پاکستان آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ذہنی معذور لڑکی کا ریپ کرنے والا لڑکا گرفتار

واضح رہے کہ تلاشی ی وجہ سے سری لنکن صحافی رام پرکاش جبکہ خاتون صحافی نرگس اور انکے والد کی فلائٹ بھی مس ہوگئی ۔

علاوہ زیں غیر ملکی صحافیوں سے بدسلوکی کے بعد صحافی تنظیموں کی جانب سے اے این ایف کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔