کوئٹہ :وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف خضدار کچلاک ہائی وے کو دورویہ کرنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی ہیں۔
دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں سے زیادہ نرخوں پر قلت اور فروخت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کیخلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، سفارتی معاملے کاسیاسی فائدہ اٹھایا،حنا کھر