اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کی فعال ووٹنگ ریاست پر اعتماد کا مظہر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت کو تقویت ملی ہے۔ پولنگ میں عوام کی فعال شرکت ریاستی اداروں پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
پی ٹی آئی دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی کے لیے کام کرے، شہباز شریف
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریاستی اداروں پر اعتماد ہے کہ وہ انہیں سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ووٹنگ کے عمل کو محفوظ بنائیں گے۔ میں انتخابات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتا ہوں۔
With LG elections in Balochistan, democracy stands strengthened. People's active participation in polls shows their trust in state institutions to provide security & ensure smooth conduct of polls. I admire law enforcement agencies for their role. Pakistan Zindabad
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 29, 2022