اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ سیلاب کے باعث 400بچے جاں بحق ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ بدقسمتی سے سیلاب کے باعث 400 بچے جاں بحق ہوئے۔
وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور بریفنگ
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 400 بچوں کی اموات مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا نشانہ بنے ہوئے بچوں کی جان بچانے کیلئے یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔
موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا نشانہ ان بچوں کی جان بچانے کےلئے 'یونیسیف' ، دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 4, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران حکام نے انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق حقائق پر بریفنگ دی۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی سطح پر سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔