وزیراعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے ایران سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کیا گیا جس پر وزیراعظم سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صوبے سیستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہیمانہ قتل کی وجوہات سامنے لائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ خطے کے ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمتِ عملی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قتل کیے گئے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرنے کیلئے وزارت، خارجہ کو ٹاسک دے دیا اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی کہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو بحفاظت واپس لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کیلئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں۔ ابھی تک واقعے کی تفصیلات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related Posts